کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہداللہ شاہد ڈرون حملے میں ہلاک

امریکی ڈرون نے افغان صوبے ننگرہار میں 2 میزائل داغے، افغان میڈیا


ویب ڈیسک July 09, 2015
امریکی ڈرون نے افغان صوبے ننگرہار میں 2 میزائل داغے، افغان میڈیا فوٹو : آئی این پی/فائل

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کا سابق ترجمان اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے صوبہ ننگرہارمیں 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔ شاہداللہ شاہد نے حال ہی میں ٹی ٹی پی چھوڑ کرعراق و شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔