سینیٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا بل کثرت رائے سے منظورکرلیا

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرائے جائیں، سینیٹ کی سفارش


ویب ڈیسک July 09, 2015
بل کی منظوری کی تحریک کی حمایت میں 23 اورمخالفت میں 21 ووٹ آئے۔ فوٹو:فائل

سینیٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا بل کثرت رائے سے منظورکرلیا جب کہ سینیٹ نے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی سفارش کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پیش کیا۔ بل کی منظوری کی تحریک کی حمایت میں 23 اورمخالفت میں 21 ووٹ آئے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے بل کی منظوری دے دی۔ چیئرمین سینیٹ نے سفارش کی کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرائے جائیں، قائمہ کمیٹی نے بل کی رپورٹ تیار کرنے میں اچھا خاصہ وقت لیا جب کہ بل پرکوئی اختلافی نوٹ نہیں آیا۔

دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تبدیل شدہ بل کے تحت کاغذات نامزدگی بھی دوبارہ وصول کئے جائیں گے، بلدیاتی انتخابات کا قانون جب بھی منظورہوگا اس کے بعد مزید 40 دن شیڈول کے لئے درکارہوں گے اورجماعتی بنیاد پرانتخابات ہوئے توایک یونین کونسل 6 وارڈزمیں تبدیل ہوجائیں گی اورہروارڈ میں ایک جنرل نشست ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔