واہگہ بارڈر خودکش حملہ کیس دہشت گردوں کے 2 سہولت کار گرفتار

واہگہ بارڈر پر تقریب کے بعد کئے جانے والے خود کش حملے میں 55 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔


ویب ڈیسک July 09, 2015
ملزمان کی شناخت حسین اللہ اور سید جان عرف گنجی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس. فوٹو:فائل

KARACHI: پولیس کے کاؤئنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے واہگہ بارڈرخودکش حملہ کیس میں دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے لاری اڈے کے قریب سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے واہگہ بارڈر حملے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا جن کی شناخت حسین اللہ اور سید جان عرف گنجی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق سہولت کاروں نے خودکش بمبار کو حملے سے 3 روز قبل واہگہ بارڈرکا دورہ کرایا تھا جن کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا جب کہ واہگہ خود کش دھماکے میں ملوث 3 دہشت گرد پہلے ہی مارے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 نومبر کو واہگہ بارڈر پر تقریب کے بعد کئے جانے والے خود کش حملے میں 55 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔