حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ود ہولڈنگ ٹیکس میں 03 فیصد کمی
30 ستمبر 2015 تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں کو سہولت ملے گی ۔
KARACHI:
ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے مطابق ٹیکس کی شرح میں اعشاریہ 6 فیصد سے کم کر کے اعشاریہ 3 فیصد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بینک ٹرانزیکشن پراعشاریہ 6 فیصد ٹیکس پر حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ٹیکس کی شرح 0.6 سے کم کر کے 0.3 فیصد کردی گئی ہے جو کہ مشروط ہوگی اور30 ستمبر 2015 تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں کو سہولت ملے گی جب کہ 30 ستمبر کے بعد ٹیکس نہ دینے والوں پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس نافذ ہوگا اوراس حوالے سے تاجروں کو ترجیحی بنیاد پر ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2xfszt_tax_news