لاہور اغواء کے مقدمہ میں نامزد اداکارہ صوفیہ مرزا گرفتار
ایف آئی آر میں اداکارہ صوفیہ مرزا اور اس کی بہن مریم کو صباء کے اغواء میں ملزم قرار دیا تھا
تھانہ سول لائنز انوسٹی گیشن پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں نامزد اداکارہ صوفیہ مرزا کو گرفتار کرلیا ہے۔
لاہور میں واقع تھانہ سول لائنز میں صباء نامی لڑکی کی والدہ نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، انہوں نے ایف آئی آر میں اداکارہ صوفیہ مرزا اور اس کی بہن مریم کو صباء کے اغواء میں ملزم قرار دیا تھا، مقدمہ جمعہ کو درج کرایا گیا تھا جس پر پولیس نے تحقیقات کر کے آج صوفیہ مرزا کو گرفتار کرلیا ہے۔