متحدہ نے سیاست برائے خدمت کو عملی شکل میں پیش کیاکاظم رضا
کارکنان دکھی انسانیت کی خدمت کیلیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں،اجلاس سے خطاب
ISLAMABAD:
ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے ذمے داران و کارکنان کا اجلاس گذشتہ روز لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے محنت کشوں وکارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارجز و اراکین بھی موجود تھے،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاظم رضا نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سیاست برائے خدمت کے فلسفے کو عملی شکل میں پیش کیا ہے، ایم کیو ایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن پاکستان میں خدمت انسانیت کے حوالے سے کام کرنے والا بڑا اور اہم ادارہ بن چکا ہے اور متعدد بار قدرتی آفات میں ہونے والی بدترین تباہیوں کے بعد امدادی کاموں کے حوالے سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کا کردار سرفہرست رہا ہے اور خدمت خلق کا یہ عملی مظاہرہ قائد تحریک کی دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے،
کاظم رضا نے ذمہ داران و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ رمضان میں دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کیلیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ غریب، نادار ، مساکین اور مستحقین کی بھرپور مدد کی جاسکے۔