برطانوی وزیراعظم نے داعش قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے اسپیشل فورسز کو احکام جاری کر دیے

برطانوی حکومت نے داعش کے خلاف فوجی کارروائی کایہ فیصلہ 2ہفتے قبل تیونس میں دہشت گردی کے واقعے کے ردعمل میں کیاہے

برطانوی حکومت نے داعش کے خلاف فوجی کارروائی کایہ فیصلہ 2ہفتے قبل تیونس میں دہشت گردی کے واقعے کے ردعمل میں کیاہے۔ فوٹو : فائل

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے عراق اورشام میں سرگرم داعش کی قیادت کوہلاک کرنے کے لیے خصوصی احکام جاری کردیے ہیں۔


اسپیشل فورسزداعشی قیادت کاتعاقب کرکے انھیں ہلاک اوربرطانیہ کو لاحق سیکیورٹی خطرات کاتدارک کریں گی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ایک مقرب ذریعے کاکہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے یہ احکام پارلیمنٹ سے بالابالا ہی جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے داعش کے خلاف فوجی کارروائی کایہ فیصلہ 2ہفتے قبل تیونس میں دہشت گردی کے واقعے کے ردعمل میں کیاہے جہاں ساحلی شہرسوسہ میں 30برطانوی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story