تحریک انصاف ڈی جے بٹ کے علاوہ ٹینٹ کمپنی کی بھی نادہندہ نکلی

تحریک انصاف نے44 لاکھ روپے ادا کردیے لیکن باقی 46 لاکھ ادا نہیں کیے، مالک ٹینٹ سروس کمپنی


Monitoring Desk July 10, 2015
تحریک انصاف نے44 لاکھ روپے ادا کردیے لیکن باقی 46 لاکھ ادا نہیں کیے، مالک ٹینٹ سروس کمپنی فوٹو: فائل

تحریک انصاف ڈی جے بٹ کے بعد ٹینٹ کمپنی کی بھی نادہندہ نکلی ہے۔

ایک ٹی وی کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ آبپارہ کی ٹینٹ سروس کمپنی کے مالک اشتیاق احمد کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں عامر مغل، شعیب صدیقی اور وقاص عباسی نے بکنگ کرائی۔

ان کی کمپنی کا دھرنے کے دوران90 لاکھ کا بل بنا۔ تحریک انصاف نے44 لاکھ روپے ادا کردیے، باقی 46 لاکھ ادا نہیں کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ بقایاجات کی ادائیگی کیلیے عمران خان کو خط لکھا اور ای میل بھی کی لیکن جواب نہیں آیا، جہانگیر ترین وعدے کے باوجود ملنے کوتیار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔