ظلم کو فروغ دینے والے انجام کو پہنچیں گےطاہرالقادری

 انقلاب کا سورج طلوع ہو گا اور ظلم کی تاریکی ختم ہو کر رہے گی، طاہرالقادری

 انقلاب کا سورج طلوع ہو گا اور ظلم کی تاریکی ختم ہو کر رہے گی، طاہرالقادری فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مخلوق خدا سے حقوق چھیننے والے اللہ اور اس کے رسولؐ کے مجرم ہیں، انقلاب آ کر رہیگا، ظلم اور لادینیت کو فروغ دینے والے اور اس کے محافظ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

حق کیلیے لڑنے والوں کو شکست نہیں ہوتی، یزید نے تخت بچانے کیلیے خانوادہ رسولؐ کو شہید کیا اور ذلیل و رسوا ہوا، انقلاب کا سورج طلوع ہو گا اور ظلم کی تاریکی ختم ہو کر رہے گی۔ ہماری صفوں میں غریب، مزدور اور اللہ والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہر اعتکاف میں انقلاب مارچ کے زخمیوں، اسیران میں میڈل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔


ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کچھ لادینی اور بدعنوان عناصر چاہتے ہیں اللہ اور مصطفی ؐ والے مساجد، خانقاہوں میں محصور ہو جائیں اور اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے اس ملک کو لوٹنے والوں کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہ ہو۔

علاوہ ازیں انھوں نے حضرت اعلی ؓکے یوم شہادت کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عزم، علم، حلم، شجاعت،اخلاق، صبر و شکر کا پیکرتھے۔ حق کے غلبہ کیلیے جدوجہد کرنے والے شیر خدا کی پاک زندگی کا مطالعہ کریں، مسلمان خوش قسمت کہ جن کے پاس حضرت مولائے کائنات جیسی ہستی نجات اور ہدایت کیلئے موجودہے۔
Load Next Story