بنگلادیش میں خیرات کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 23 افراد ہلاک

میمن پور کی ایک فیکٹری میں غریب اور نادار افراد میں کپڑوں کی تقسیم ہو رہی تھی کہ بھگڈر مچ گئی


ویب ڈیسک July 10, 2015
پولیس نے فیکٹری مالک سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو: فائل

بنگلا دیش کے شہر میمن پور میں خیرات کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر میمن پور میں ایک فیکٹری میں غریب افراد میں کپڑوں کی تقسیم کی جانی تھی کہ لوگوں نے زبردستی فیکٹری گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر بھگڈر مچ گئی، بھگڈر مچنے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ایک سینیئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی کچھ لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں جائے حادثہ سے لے جا چکے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالک نے غریب اور نادار افراد میں کپڑوں کی تقسیم کا اعلان کیا تھا جس پر عوام کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر جمع ہو گئی تھی۔ پولیس نے فیکٹری مالک سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |