پاکستانی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ بھارتی وزارت دفاع کا الزام

پچھلے کچھ دنوں سے علاقے میں پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے

پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک مقبوضہ کشمیر میں واقع چرندا گاؤں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

لاہور:
بھارت کی وزارت دفاع نے پاکستان پرالزام عائد کیا ہے کہ اس کی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہو گئے۔


بھارتی الزام کے مطابق پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک مقبوضہ کشمیر میں واقع چرندا گاؤں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے علاقے میں پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
Load Next Story