القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھنا ہوگا جنرل ڈنفورڈ

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کاکرداراور آپریشن ضرب عضب قابل تعریف ہے، جنرل ڈنفورڈ


Online July 11, 2015
دونوں ملک القاعدہ کوشکست دینے کیلئے مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحت کام کرتے ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: امریکا کی میرین کورکے کمانڈنٹ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کیلیے نامزدجنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہاہے کہ القاعدہ کوشکست دینے کیلیے پاکستان سے تعاون جاری رکھناہوگا۔

یہ پاکستان کے استحکام اور افغانستان میں امن کیلیے ضروری ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کاکرداراور آپریشن ضرب عضب قابل تعریف ہے۔

انھوں نے کانگریس کوبریفنگ میں بتایاکہ شدت پسندی کاخاتمہ پاکستان اورامریکا کے مشترکہ مفادمیں ہے، دونوں ملک القاعدہ کوشکست دینے کیلئے مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحت کام کرتے ہیں۔انھوں نے کہاالقاعدہ اوردیگردہشت گرد تنظیموں کیخلاف آپریشن میں پاکستان نے امریکا کی مددکی ہے، پاک فوج کی شمالی وزیرستان اوردیگرعلاقوں میں کارروائیوں سے شدت پسندگروپوں کونقصان پہنچاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں