اسلام آباد راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ندی نالوں میں طغیانی
انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی کے سائرن بجا دیئے گئے، نالہ لئی کے اطراف آبادیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت
جڑواں شہروں سمیت ارد گرد کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشینی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی کے سائرن بجا دیئے گئے ہیں اور نالہ لئی کے اطراف آبادیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نالہ لئی میں کنڈیاں کے مقام پر 14.91 فٹ پانی ک لیول ریکارڈ کیا گیا جب کہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کا لیول 14.23 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک روز بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں مون سون بارشوں کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے تاہم بارشوں کا یہ سلسلہ 2 سے 3 دن تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان سب سے زیادہ بارش بہاول نگر میں 83 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ گولڑہ میں 75 ملی میٹر، چکلالہ میں 57 ملی میٹر، بہاول پور میں 49، اسلام آباد میں 41 اور دیر میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔