کوئٹہ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام 5 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

بم کو پلاسٹک کین میں رکھا گیا تھا اوراسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ


ویب ڈیسک July 11, 2015
بھاری مقدار میں بال بیرنگ کے باعث پھٹنے کی صورت میں بم بڑی تباہی کا موجب بن سکتا تھا۔ فوٹو: فائل

لیاقت پارک کے قریب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بناکر شہر کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچا لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے لیاقت پارک میں پلاسٹک کے مشتبہ کین کی کوجودگی کی اطلاع ملنے پرپولیس اورایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے کین میں موجود بم کوناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بم میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جب کہ بھاری مقدار میں بال بیرنگ کے باعث پھٹنے کی صورت میں بم بڑی تباہی کا موجب بن سکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں