5 طریقوں کو اپنا کرآسانی سے اسمارٹ فونزکی بیٹری کی عمر بڑھائیے

ان طریقوں کو استعمال کر کے بیٹری خراب یا جلدی ختم ہونے کی شکایات دور ہوجائیں گی

ضرورت سے زیادہ فلیش لائٹ کا استعمال کرنا بھی اسمارٹ فونز کی بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے،فوٹو فائل

KARACHI:
ایک طرف جہاں اسمارٹ فونز کے استعمال کا رجحان دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے وہیں صارفین کو اکثر بیٹری خراب یا جلدی ختم ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں لیکن اب آپ چند جدید طریقے اپنا کر اپنے فونز کی بیٹری کو بہتر اور لمبی عمر فراہم کر سکتے ہیں۔


فون کی برائٹنیس کو آٹومیٹک موڈ پررکھیں:

اکثرافراد اپنے فون کے وال پیپر کو خوبصورت رکھنے کے لیے یا دوسری ایپ اور بالخصوص تصاویرکو اچھےاندازمیں دیکھنے کے لیے برائٹنیس کے آپشن کو بڑھا دیتے ہیں جو بیٹری کی چارجنگ کو نہ صرف جلدی ختم کرتا ہے بلکہ بیٹری کو جلدی ناکارہ بھی بنا دیتا ہے اس لیے فونزمیں برائٹنیس کے آپشن کو آٹومیٹک موڈ پریا 50 فیصد پررکھیں۔



وائی فائی اور بلو ٹوتھ کے آپشن کو بند رکھیں:

اکثراوقات بلوٹوتھ استعمال کر نے کے بعد صارفین اسے بند کرنا بھول جاتے ہیں جس کا اثربیٹری پرہوتا ہے، اسی طرح نیٹ کا استعمال کرنے کے لیے جب وائی فائی کا آپشن کھولا جاتا ہے تو اسے بھی بند کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جس سے نہ صرف بیٹری بلکہ سائبر سیکیورٹی خدشات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔




تصاویر لیتے ہوئے موبائل فلیش کوبند رکھیں:

اچھی تصاویرلینے کے لیے موبائل صارفین ایل ای ڈی فلیش کا استعمال کرتے ہیں جس سے بہترسے بہترین تصاویرلی جاسکتی ہیں لیکن ضرورت سے زیادہ فلیش لائٹ کا استعمال کرنا بھی اسمارٹ فونز کی بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔



ایپس کی نوٹیفیکیشن کو بند رکھیں:

مختلف ایپس سے نوٹیفکیشن حاصل کرنا اچھا عمل ہے جس کی مدد سے ان ایپس کے بارے میں صارفین اپ ڈیٹ رہتے ہیں لیکن وہ ایپس جو آپ کے استعمال میں نہیں آتیں ان کے نوٹیفکیشن آپشن کوبند رکھنا بہتر ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی نوٹیفیکیشن پروائبریشن کا آپشن کھلا نہ رکھیں جس سے آپ اپنی بیٹری کولمبی اوربہترعمرنہیں دے سکتے ہیں۔



ایک وقت میں زیادہ ایپس نہ کھولیں:

اسمارٹ فونزکی بیٹری کی عمر کو بڑھانا ہے تو ایک ساتھ بہت ساری ایپس کو کھولنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے آپ کے موبائل میں ریم کو جگہ ملے گی جوبیٹری کی لائف کے لیے بہتر ہے اس لیے صرف انہی ایپس کوکھولیں جنھیں آپ استعمال کر رہے ہیں.

Load Next Story