بدعنوانی کے الزام میں گرفتارصوبائی وزیرخیبرپختونخوا کی جیل میں اچانک طبیعت خراب

صوبائی وزیر طبیعت کی خرابی کے بہانے کرتے رہے ان کے تمام ٹیسٹ کلئیر ہیں، ذرائع احتساب کمیشن


ویب ڈیسک July 11, 2015
صوبائی وزیر طبیعت کی خرابی کے بہانے کرتے رہے ان کے تمام ٹیسٹ کلئیر ہیں، ذرائع احتساب کمیشن۔ فوٹو: فائل

کرپشن الزامات میں گرفتارخیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدعنوانی کے الزام میں احتساب کمیشن کے زیرحراست صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کی اچانک جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا جہاں ان کے تمام ٹیسٹ کرائے گئے تاہم ضیااللہ آفریدی کے تمام ٹیسٹ کلئیر آنے پر انہیں دوبارہ احتساب کمیشن سیل منتقل کردیا گیا۔ تھوڑی دیر بعد ایک مرتبہ پھر ضیااللہ آفریدی نے دل میں درد اور دم گھٹنے کی شکایت کی جس پر انہیں سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا جہاں دوبارہ طبی ٹیسٹ کرایا گیا جس پر ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رپوٹس کلئیر قرار دیں جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب احتساب کمیشن ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ روز رات گئے صوبائی وزیر طبیعت کی خرابی کے بہانے کرتے رہے جس کے باعث انہیں رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک دو مختلف اسپتالوں میں چیک اپ کے لئے لے جایا گیا تاہم وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں