مزید 14 افرادمیں ڈنگی وائرس کی تصدیق تعداد120ہوگئی

مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، قبل ازوقت انتظامات کرنے ہوں گے، ماہرین


ایکسپریس July 16, 2012
مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، قبل ازوقت انتظامات کرنے ہوں گے، ماہرین (فوٹو فائل)

کراچی میں گذشتہ ہفتے کے دوران14مریضوں میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی جس کے بعدکراچی میں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 120ہوگئی ہے تاہم ڈنگی سرویلنس سیل سندھ کے اعداد وشمارکے مطابق کراچی میں101 افرادمیں ڈنگی وائرس کی تصدیق کی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ شہرکے مختلف اسپتالوں میں ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوںکی تعداد میں روزاضافہ ہورہا ہے ،

درجنوں مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں لیکن ڈنگی سیل کے سربراہ حکومت کو4 اسپتالوںکی رپورٹس فراہم کرتے اور جاری کرتے ہیں، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ڈنگی وائرس کا سیزن شروع ہوگیا اور بارش ہوتے ہی ڈنگی وائرس کی شدت میں غیرمعمولی تیزی آجائے گی، ان ماہرین نے کہاکہ محکمہ صحت ابھی تک ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے پلیٹ لیٹ اور کٹس کی فراہمی کیلیے کوئی اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے نجی اسپتالوں میں مریضوں سے غیر معمولی چارچز وصول کیے جارہے ہیں،

محکمے کے سیکریٹری صحت نے ڈنگی وائرس سے بچائوکیلیے گائیڈ لائن مرتب کی اور نہ ہی نجی اسپتالوں میں مریضوں سے وصول کی جانے والی رقومات کے سلسلے میں احکامات جاری کیے، اس قبل محکمہ صحت نے مخصوص نجی اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں سے ڈنگی وائرس سے متاثر مریضوں کے لیے مفت علاج کی سہولتیں فراہم کی تھیں، ماہرین طب نے کہاکہ ڈنگی وائرس سے نمٹنے کے لیے قبل ازوقت انتظامات کرنے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں