قومی ٹیم سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی

پاکستان نے 477 ون ڈے جب کہ بھارت نے 446 میچز جیتے ہیں

ون ڈے میچز کی تاریخ میں آسٹریلیا نے 856 میچز میں سے 529 میں کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستان سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت کر ایک روزہ میچ جیتنے والی ٹیموں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔


آئی سی سی ریکارڈ کے مطابق ون ڈے میچز کی تاریخ میں آسٹریلیا 856 میچز میں سے 529 میں کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان نے سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت کر بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی اور اس طرح پاکستان نے 844 میچز میں سے 477 ون ڈے مقابلے جیتے جس سے پاکستان کی کامیابی کا تناسب 54 فیصد سے زیا دہ ہے۔

بھارت نے 884ون ڈے میچز میں سے 446 اپنے نام کیے اور 392 میچز میں اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 731 مقابلوں میں 373 میچز اپنے نام کرکے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ سری لنکا 753 میچز میں سے 356 میں کامیابی حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر جب کہ جنوبی افریقا نے 537 میچز میں سے 332 میں کامیابی حاصل کی اور انگلینڈ نے 650 میں سے 312 میچز اپنے کیے ہیں۔
Load Next Story