یہ رنگ اُجالے یہ رونق

ہر گزرتے دن کے ساتھ جوں جوں عید قریب آتی جاتی ہے توں توں اضطراب نقطہ عروج پر پہنچ جاتا ہے


Musa Raza July 12, 2015
عید سے پہلے عید جیسی خوشی رکھنے والی ان مصروفیات کا بھی اپنا رنگ ہے:ماڈل: کنول، لائبہ، مان / فوٹو : ایکسپریس

مذہبی تہوار اور ان سے جڑی روایتیں لوگوں میں مسرت کا احساس بھر دیتی ہیں۔ لگی بندھی گزرتی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی کا احساس ہوتا ہے۔

ماہ صیام کے اختتام پر آنے والا عیدالفطر کا تہوار بھی کچھ ایسے ہی رنگ لیے ہوئے ہے۔ نئے لباس، خوش ذائقہ پکوان اور اپنوں سے ملنے جلنے کی خوشی اس تہوار کے خاص رنگ ہیں۔



کھانا پینا اور ملنا جلنا تو عید کے دن کے لیے مخصوص ہے، لیکن اس دن سجنے سنورنے اور پہننے اوڑھنے کی تیاری اس سے بہت پہلے سے شروع ہوجاتی ہے۔

عید سے پہلے عید جیسی خوشی رکھنے والی ان مصروفیات کا بھی اپنا رنگ ہے۔ یوںکہیے کہ عید صرف دو تین روز کا تہوار نہیں، بلکہ ایک طویل تہوار ہے، جس کے لیے کئی دن پہلے سے تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔ ملبوسات سے لے کر میک اپ اور چوڑیوں کی خریداری تک کا ایک ایک لمحہ ہمارے اندر خوشی کا ایک احساس بھر دیتا ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ جوں جوں عید قریب آتی جاتی ہے توں توں اضطراب نقطہ عروج پر پہنچ جاتا ہے اور عید کے روز یہ خوشی اپنوں کے درمیان کسی خوش بو کی طرح پھیل جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |