گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عدنان سمیع  کی مداح بن گئیں

لتا منگیشکر نے عدنان سمیع کو فون کرکے فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے لیے گائی گئی قوالی’’بھردو جھولی میری‘‘ کی تعریف کی

فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے لیے گائی گئی قوالی ریلیز ہوتے ہی قانونی مسائل کا شکار ہوگئی ہے، فوٹو:فائل

گلوکارہ لتا منگیشکر نے عدنان سمیع کو فون کرکے فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کے لیے گائی گئی قوالی کی تعریف کی جس پرعدنان سمیع نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں خوشی کا اظہار کیا۔


عدنان سمیع طویل عرصے سے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں جب کہ انہوں نے بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی خواہش پر ان کی نئی آنے والی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کے لیے پہلی بار تاریخی قوالی ''بھر دو جھولی میری ''گایا۔ گلوکار عدنان سمیع کی آواز میں گائی گئی قوالی کو نہ صرف مداحوں نے بے حد پسند کیا بلکہ عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر نے انہیں فون کرکے سراہا اور ان کی قوالی کی تعریف کی جب کہ عدنان سمیع ان کی تعریف پر پھولے نہ سمائے اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں خوشی کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کے لیے گائی گئی قوالی ریلیز ہوتے ہی قانونی مسائل کا شکار ہوگئی ہے تاہم شائقین کی جانب سے عدنان سمیع کی قوالی کو بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔
Load Next Story