صدر مملکت نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کردیا

ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 سے کم کرکے 0.3 فیصد کردی گئی جس پر فوری عمل کیا جائے گا، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک July 12, 2015
ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس بینکوں کی ادائیگیوں پر لاگو ہوگا، فوٹو:فائل

صدر مملکت نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کردیا جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 سے کم ہوکر 0.3 فیصد ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں سے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا وعدہ پوراکردیا اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 سے کم کرکے 0.3 فیصد کردی گئی جب کہ صدرمملکت ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا آرڈیننس بھی جاری کردیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس بینکوں کی ادائیگیوں پر لاگو ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اور تاجروں کےدرمیان ود ہولڈنگ ٹیکس پر مذاکرات کے بعد اسے 0.3 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ کراچی کے تاجروں نے ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں