ملک میں ہفتہ وارافراط زر کی شرح میں017 فیصدکمی

9 جولائی 2015 کوختم ہفتے میں دال چنا،انڈے،لہسن،مرغی،گندم سمیت 16 اشیا مہنگی

ٹماٹر،پیاز،دال مونگ، مسور،آلو،چاول،ایل پی جی اورویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں کمی فوٹو: ایکسپریس/فائل

LONDON:
ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.17 فیصداور سالانہ بنیادوں پر0.27 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 9 جولائی 2015 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والے افراد کیلیے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ہوئی جبکہ 12ہزار روپے ماہانہ آمدن والوں کیلیے 0.20 فیصد،18 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کیلیے 0.19 فیصد، 35 ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں کیلیے 0.18 فیصد اور 35ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے پرمبنی افراط زرکی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.14 فیصدکمی ہوئی۔


اس دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس میں دال چنا کی قیمت 1.67 فیصد بڑھ کر103.89 روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ انڈے کی قیمت 1.16 فیصد کے اضافے سے 86.08 روپے فی درجن، لہسن کی قیمت 0.88 فیصد بڑھ کر144.93 روپے فی کلوگرام، زندہ مرغی کی قیمت 0.55 فیصد اضافے سے 182.60 روپے فی کلوگرام، گندم 0.49 فیصد کے اضافے سے 329.47 روپے فی10 کلوگرام، دال ماش 0.40 فیصد کے اضافے سے 184.25 روپے فی کلوگرام، الیکٹرک بلب انرجی سیور 0.35 فیصد کے اضافے سے 166.32 روپے فی 14واٹ، کیلے0.33 فیصد کے اضافے سے 104.65 روپے فی درجن، سرسوں کا تیل 0.30 فیصد بڑھ کر 179.23 روپے فی کلوگرام،

بکرے کا گوشت 0.29 فیصد کے اضافے سے 604.38 روپے فی کلوگرام، گڑ 0.26 فیصد کے اضافے سے 91.46 روپے فی کلوگرام، چائے کی پتی 0.20 فیصد کے اضافے سے 155.39 روپے فی 200گرام، آٹا 0.10 فیصد کے اضافے سے 378.17 روپے فی 10کلوگرام، شرٹنگ 0.09 فیصدکے اضافے سے 161.06 روپے فی میٹر، چینی 0.08 فیصد کے اضافے سے 65.47 روپے فی کلوگرام اور گائے کاگوشت 0.02 فیصد بڑھ کر 305.25 روپے فی کلوگرام ہو گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں ٹماٹر کی قیمت 14.43 فیصد کی کمی سے 46.15 روپے فی کلوگرام، پیاز 5.31 فیصد کمی سے 40.82 روپے فی کلوگرام، دال مونگ 0.97 فیصد کمی سے 165.14 روپے فی کلوگرام، آلو 0.60 فیصد کمی سے 26.55 روپے فی کلوگرام، اری6چاول 0.48فیصد گھٹ کر49.78 روپے فی کلوگرام، ایل پی جی 0.25فیصد کم ہو کر 1071.94 روپے فی گھریلو سلنڈر، دال مسور0.21 فیصد کمی سے 141.84 روپے فی کلوگرام اور ،ملک میں ویجیٹیبل گھی (کھلا/تھیلی) کی قیمت 0.04 فیصد گھٹ کر اوسطاً 141.37 روپے فی کلوگرام ہوگئی، اس کے علاوہ 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہیں۔
Load Next Story