سرینا نے چھٹی ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کر دی

سرینا ولیمز نے 33 سال کی عمر میں ہفتے کو اسپینش حریف گاربین مگروزا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور6-4 سے مات دی

سرینا ولیمز نے 33 سال کی عمر میں ہفتے کو اسپینش حریف گاربین مگروزا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور6-4 سے مات دی ۔ فوٹو : اے ایف پی

سرینا ولیمز نے چھٹی ومبلڈن ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کردی،انھوں نے عمررسیدہ چیمپئن بن کر سابق امریکی پلیئر مارٹینا نیوراٹلوواکو پیچھے چھوڑدیا،کیریئر کی21ویں گرینڈ سلم ٹرافی جیتنے والی سرینا نے فائنل میں اسپینش حریف گاربین مگروزا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور6-4 سے پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے ومبلڈن میں چھٹی مرتبہ سنگلز ٹرافی جیت لی، وہ اوپن ایرا میں گرینڈ سلم جیتنے والی عمررسیدہ پلیئر بن گئیں، انھوں نے 33 سال 289 دن کی عمر میں ہفتے کو اسپینش حریف گاربین مگروزا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور6-4 سے مات دی، ان سے قبل سابق امریکی پلیئر مارٹینا نیورٹلووا کو ومبلڈن کی بڑی عمر کی فاتح بننے کا اعزاز حاصل تھا۔


سرینا نے چھٹی مرتبہ ومبلڈن سنگلز کا تاج اپنے سر پر سجایا،مجموعی طور پر یہ ان کے کیریئر کا 21واں گرینڈ سلم بنا، اس طرح اوپن ایرا میں اسٹیفی گراف کے22 گرینڈ سلم جیتنے کا ریکارڈ اب ان کی مزید دسترس میں آگیا،مجموعی طور پر یہ ان کے ٹور کا 68 واں ٹائٹل شمار ہوا، کامیابی پر انھیں 1.8 ملین پاؤنڈ کی انعامی رقم کا چیک بھی پیش کیاگیا، سرینا بیک وقت چاروں گرینڈ سلم ٹائٹل قبضے میں رکھنے کا کارنامہ دوسری مرتبہ انجام دینے میں بھی کامیاب رہیں، سرینا کیخلاف میچ کے پہلے سیٹ میں مگروزا نے ڈٹ کر کھیل پیش کیا، میچ کا پوائنٹ مگروز نے جیتا، جس کا سبب سرینا کا ڈبل فالٹس کرنا رہا۔

اس کے بعد حیران کن طور پر سرینا نے مزید 2 پوائنٹس حریف کو تحفے میں دے دیے، مگروزا نے اس موقع پر بیس لائن سے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی اسٹار کو پریشان کیا، ایک مرحلے پر مگروزا کو ابتدائی سیٹ میں 4-2 کی برتری بھی ملی، لیکن پھرسرینا نے اپنا جادو چلاتے ہوئے بازی پلٹ دی، انھوں نے پھر باقی چار گیمز جیت کر میچ کارخ اپنی جانب کرلیا، دوسرے سیٹ میں بھی مگروزا نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گیمز جیتے لیکن وہ سرینا کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔
Load Next Story