جہانگیرقومی کھلاڑیوں کواسکواش کے گُرسکھائیں گے

سابق اسٹار کو اکیڈمی میں مانیٹرنگ و کوچنگ چیئرمین کی ذمہ داری مل گئی


سابق اسٹار کو اکیڈمی میں مانیٹرنگ و کوچنگ چیئرمین کی ذمہ داری مل گئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: جہانگیر خان ملکی نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواش کے گُرسکھائیں گے ، سابق اسٹار کو اکیڈمی میں مانیٹرنگ اینڈ کوچنگ چیئرمین مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے، ٹریننگ کے لیے 10 ٹاپ پلیئرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پہلی اسکواش اکیڈمی نے پاکستان اسپورٹس بورڈکے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں کام کا آغاز کردیا، افتتاح کے بعد اسٹاف کی تعیناتی کا عمل جاری ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایئر چیف مارشل اور اسکواش فیڈریشن کے سربراہ سہیل امان نے اکیڈمی میں مانیٹرینگ اینڈ کوچنگ چیئرمین کیلیے ماضی کے اسٹار جہانگیر خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، وہ سنہری دور کی واپسی کے لیے کام کریں گے۔ اکیڈمی میں 10 ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کوبھی طلب کرلیا گیا ہے ۔

انھیں بہترین کوچنگ سہولیات کے ساتھ مناسب رہائش اوروظیفہ بھی دیا جائے گا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری گروپ کیپٹن عامرنواز نے جہانگیر خان کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ملکی اسکواش میں بہتری آنے کی امید ہے۔ یاد رہے کہ نیشنل اسکواش اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جہانگیرخان کی ایئرچیف مارشل سہیل امان سے خصوصی ملاقات ہوئی تھی، اس میں انھیں خدمات سرانجام دینے کی پیشکش ہوئی جسے سابق اسٹار نے بخوشی قبول کرلیا،ان کے ہمراہ فیڈریشن کے سینئرنائب صدرایئرمارشل رضی نواب،سابق عالمی چیمپئن قمرزمان اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر ملک امجد نون بطور ممبر خدمات سر انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں