فیصل آباد پولیس نے بینک کریڈٹ کارڈز سے 7 کروڑ ڈکار لیے

غیرملکی بینک کی انتظامیہ نے693اہلکاروں سے ریکوری کیلیے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی


Kashif Fareed July 12, 2015
غیرملکی بینک کی انتظامیہ نے693اہلکاروں سے ریکوری کیلیے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی. فوٹو : فائل

پنجاب پولیس کے تقریباً 7 سو اہلکاروں نے غیرملکی بینک کا کریڈٹ کارڈ بنا کر تقریباً 7 کروڑ روپے ڈکار لیے،غیرملکی بنک کی انتظامیہ نے ریکوری کے لیے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملکی مالیاتی اداروں نے پولیس، وکلا اور صحافیوں کوکریڈٹ کارڈ دینے پرپابندی لگا رکھی ہے، اس کے باوجود ایک غیر ملکی بینک نے پنجاب میں پولیس کوکریڈٹ کارڈز بنوانے کی آفرکی توپنجاب بھر سے سیکڑوں ملازمین نے کریڈٹ کارڈزبنوا لیے۔ملازمین نے کریڈٹ کارڈز سے خریداری کی جبکہ بڑی تعداد ایسے ملازمین کی بھی ہے ۔

جنھوں نے خریداری کرنے کے بجائے کارڈ سے کیش نکلوا کراستعمال کیا۔ملازمین کونجی غیرملکی بینک سے متعدد نوٹس جاری کیے گئے کہ وہ کریڈٹ کارڈزکے بل یاریکوری بینک میں جمع کروائیں لیکن ملازمین نے یہ رقوم واپس کرنے سے انکارکردیا۔ ذرائع کے مطابق تقریباً 693 ملازمین ایسے ہیں جنھوں نے کارڈز کے بل جمع نہیں کرائے اورایک ملازم کے ذمے تقریباً ایک لاکھ روپے ہیں۔

مجموعی طور پر تقریباً 7 کروڑ روپے ملازمین نے ادا کرنا ہیں۔ پنجاب پولیس کے 10 ریجن کے ملازمین نجی بینک کے ڈیفالٹرہیں جس میں لاہور ریجن،بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد،گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی،ساہیوال، سرگودھا اورشیخوپورہ ریجن شامل ہیں۔ نجی بینک نے آئی جی پنجاب کوتحریری درخواست بھجوائی ہے کہ ملازمین سے وصولی کے لیے اقدامات کیے جائیں اوران کے خلاف محکمانہ ایکشن لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں