نائن زیرو پر چھاپے کے حقائق کو مسخ کیا گیا ہے رینجرز

عوام سے متعلق سنگین مسائل کا مقصد میڈیا اور اداروں میں الجھن پیدا کرنا ہے، رینجرز ذرائع


Monitoring Desk July 12, 2015
عوام سے متعلق سنگین مسائل کا مقصد میڈیا اور اداروں میں الجھن پیدا کرنا ہے، رینجرز ذرائع .فوٹو: ایکسپریس/فائل

رینجرز نے کہاہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز ذرائع نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کی طرف سے نائن زیرو پر چھاپے کے اعدادو شمار مسخ کیے گئے۔میڈیا میں آپریشن سے متعلق غلط تاثر دیا گیااور حقائق توڑ مروڑ کر پیش کیے گئے۔ عوام سے متعلق سنگین مسائل کا مقصد میڈیا اور اداروں میں الجھن پیدا کرنا ہے۔نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق حقائق 2 سے3 روز میں پیش کریں گے۔

رینجرز ذرائع کا کہنا تھا کہ کنفیوژن پیدا کرنے کا مقصد کراچی کے عوام کی سلامتی اور امن و امان سے متعلق معاملات کا رخ موڑنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔