
شیخوپورہ پولیس کے مطابق نارنگ منڈی کے قریب آدھیاں روڈ پر6 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے،پولیس اطلاع ملنے پرموقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے کی کوشش کی، اسی دوران پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی جس سے 3 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو اسٹریٹ کرائم، چوری، قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے، قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔