اسرائیل نے 55 روزبھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کورہا کردیا

اسرائیلی حکام نے خضر عدنان کو اس شرط پر کیا کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے


ویب ڈیسک July 12, 2015
اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس 3 اسرائیلی نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد خضر عدنان کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا:فوٹو فائل

KARACHI: اسرائیلی حکام نے 55 روز تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضرعدنان کو مشروط طور پررہا کر دیا ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس 3 اسرائیلی نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد خضرعدنان کو ملک کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اوراس دوران انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ دوران قید ہی خضرعدنان نے بھوک ہڑتال کردی تھی۔ 55 روزہ بھوک ہڑتال کے دوران جب ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے بعد اسرائیلی حکام نے قادرعدنان کواس شرط پررہا کیا کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے قانون کے تحت کسی بھی مشتبہ فلسطینی کو کسی مقدمے کے بغیرغیرمعینہ مدت تک حراست میں رکھ سکتا ہے۔ خضرعدنان کے علاوہ اس وقت سیکڑوں فلسطینی اسی قانون کے تحت اسرائیلی جیلوں میں کسی بھی مقدمے کا سامنا کئے بغیر قید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں