بلاول بھٹو کی کورکمانڈر کو دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی

بلاول بھٹو زرداری اور کور کمانڈر کراچی کے درمیان ملاقات میں ڈی جی رینجرز، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی شریک تھے

ملاقات کے دوران کراچی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف کارروائی میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل بلاول بھٹو زرداری اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ بھی شریک تھے۔


ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کراچی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے، کرپشن و لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2xrxd8_bilawal_news
Load Next Story