بھارت کا دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو جیت کے لئے 272 رنز کا ہدف

بھارت کی جانب سے مرالی وجے 72، انجیکایانے ریہانے 63، امباتی راڈو 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔


ویب ڈیسک July 12, 2015
بھارت کی جانب سے مرالی وجے 72، انجیکایانے ریہانے 63، امباتی راڈو 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے تین ایک روزہ میچز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کو جیت کے لئے 272 رنز کا ہدف دیا ہے۔

زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ایلٹن چکمبارا نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارتی سورماؤں نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ مرالی وجے 72، انجیکایانے ریہانے 63، امباتی راڈو 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے کی جانب سے نیولے میڈزیوا ے 4، سکندر رضا، برین ویٹوری، ڈونلڈ ٹریپانو اور چامو چیبابا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں