محمد انور کو رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے سبکدوش کردیا گیا اعلامیہ ایم کیوایم

محمد انور کو طویل علالت کے باعث ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا، ایم کیو ایم اعلامیہ


ویب ڈیسک July 12, 2015
کارکنان محمد انور سے تنظیمی امور کے حوالے سے رابطہ نہ کریں،رابطہ کمیٹی کی ہدایت فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے محمد انور کو مسلسل علالت کے باعث لندن کی رابطہ کیمٹی کی رکنیت سے سبکدوش کردیا ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو ارکان اپنی ذمہ داریاں پوری ںہیں کررہے انہیں سبکدوش کرکے دیگر فعال کارکنوں کو رابطہ کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن محمد انور نے کٹھن وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا تاہم کچھ عرصے وہ نہ صرف علیل ہیں بلکہ بیماری کے باعث ان کی یادداشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور وہ اب تنطیمی کاموں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کررہے جس کے باعث انہیں رکنیت سے سبکدوش کرکے آرام کا موقع دیا جارہا ہے تاکہ وہ صحت یاب ہو کر دوبارہ تحریک اور قوم کی خدمت کرسکیں۔

رابطہ کمیٹی نے کارکنان کو ہدایت کی کہ تنظیمی امور کے حوالے سے محمد انور سے کسی قسم کا رابطہ نہ کیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |