دہری شہریت رکھنے والا پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکتا سپریم کورٹ

تفصیلی فیصلہ 45صفحات پرمشتمل ہے جسے جسٹس خلجی عارف حسین نے تحریر کیا


ویب ڈیسک October 16, 2012
سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ارکان پارلیمنٹ سے دہری شہریت رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق نیا حلف نامہ لے۔ فوٹو: فائل

دہری شہریت کیس سے متعلق میں سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہری شہریت رکھنا قانونی حق ہےلیکن ایسا شخص پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکتا۔

ارکان پارلیمنٹ کی دہری شہریت سے متعلق 45صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس خلجی عارف حسین نے تحریر کیا۔ جب کہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے سات صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ لکھا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے دہری شہریت رکھنا قانونی حق ہے مگر دہری شہریت والا پارلیمنٹ کا رکن بننے کا اہل نہیں۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس حوالے سے 2008میں سینیٹ کےممبربنتےوقت غلط بیانی کی ۔الیکشن کمیشن اس غلط بیانی پر ان کے خلاف کارروائی کرے اور اس کے ساتھ ساتھ تما م ارکان پارلیمنٹ سے دہری شہریت رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق دوبارہ حلف نامہ لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں