اسکواش پلیئرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا خیرمقدم
فیصلے سے وسائل کی کمی کا شکار نوجوانوں کو کھیل جاری رکھنے میں مدد ملے گی، ناصر اقبال
لاہور:
ناصراقبال نے اسکواش پلیئرزکو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا خیرمقدم کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایف کے فیصلے سے وسائل کی کمی کا شکار نوجوانوں کو بھی کھیل جاری رکھنے میں مدد ملے گی، فٹنس کا معیار بھی بہتر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مصحف کمپلیکس میں نیشنل اسکواش اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پاکستان کے ٹاپ رینک سٹار ناصر اقبال نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدوں سے پلیئرز کو مالی تحفظ حاصل ہوگا،اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیل کی جانب آنے کی ترغیب بھی ملے گی، انھوں نے کہا کہ سپورٹ حاصل ہونے پر ایسے کھلاڑی بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے قابل ہونگے جو وسائل کی کمی کی وجہ سے مجبور ہوکر کھیل کو خیرباد کہ دیتے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ کی وجہ سے پلیئر مختصر کیمپ کے بجائے 6ماہ تک پی ایس ایف کی نظروں میں ہونگے جس سے فٹنس کا معیار بھی بہتر ہوگا، فیڈریشن کے زیرسایہ ایونٹس میں ان کو اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا بھی موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایف کی جانب سے 6کھلاڑیوں ناصراقبال، فرحان زمان، دانش اطلس، طیب اسلم، عاصم خان اور اسرار احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے ہیں،کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے اور فیڈریشن کیساتھ ناخوشگوار تعلقات رکھنے والے سینئرز فرحان محبوب اور عامر اطلس کو نظر انداز کردیا گیا ہے، اے کیٹیگری میں شامل ناصر اقبال اور فرحان زمان کو 35ہزار روپے ماہانہ ملیں گے، بی کیٹیگری میں دانش اطلس اور طیب اسلم ہر ماہ 25جبکہ نوجوان عاصم خان اور اسرار احمد 15 ہزار روپے وصول کرینگے،کنٹریکٹس کا ہر 6ماہ بعد ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، سیکریٹری پی ایس ایف عامر نواز کے مطابق بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو مزید مراعات دی جائیں گی، نتائج بہتر نہ ہونے پر تنزلی یا فہرست سے اخراج کا صدمہ بھی اٹھاناپڑ سکتا ہے،انھوں نے کہا کہ سینئرز عامر اطلس اور فرحان محبوب سے رابطے کی بڑی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوسکی، اگر وہ کیمپ جوائن کرنے کا فیصلہ کریں تو پی ایس ایف ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ بھی دینے کو تیار ہے۔