فوری طور پر حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں پرویز مشرف

آل پاکستان مسلم لیگ پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی، پرویز مشرف


این این آئی July 13, 2015
آل پاکستان مسلم لیگ پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی، پرویز مشرف ۔ فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں جب وہ میرے پاس آئیں گے تو ان سے کوئی بات ہوگی جبکہ میرے دروازے عمران خان کیلئے بھی کھلے ہوئے ہیں وہ جب بھی میرے پاس آئیں گے میں انھیں خوش آمدید کہوں گا۔

اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فوری طور پر حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں، یہ الگ بات ہے کہ حکمران کوئی بڑی غلطی کر بیٹھیں البتہ نیب اور رینجرز کی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں خوفزدہ ہیں اور کوشش کر رہی ہیں کہ کسی طرح سے ان کارروائیوں کو رکوایا جائے۔ گوادر پورٹ اسی حکومت کے دوران کام شروع کر دیگی، گوادر پورٹ کی وجہ سے ہی کراچی میں امن کا قیام بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں