جامع مذاکرات کی بحالی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا

بھارت پہلے ممبئی حملے کے ملزموں کا ٹرائل، پاکستان تمام امور پر مذاکرات چاہتا ہے،ذرائع


Kamran Yousuf July 13, 2015
اپوزیشن جماعتوں کی حکومت پر تنقید، سرتاج عزیز آج حکومتی نکتہ نظر پیش کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات سے اگرچہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں جمی برف پگھلی ہے تاہم جامع مذاکرات کی بحالی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

روسی شہر اوفا میں نواز مودی ملاقات سے باخبر ایک عہدیدار نے 'ایکسپریس ٹربیون' کو بتایا کہ بھارت ممبئی حملوں کے ملزموں کا ٹرائل مکمل ہونے تک جامع مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار نہیں۔ تاہم پاکستان زور دے رہا کہ بھارت کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر مذاکرات بحال کرے۔ انھوں نے انکشاف کیا اگرچہ روس میں ملاقات بھارت خواہش پر ہوئی لیکن شنگھائی تعاون تنظیم کے 2 طاقتور ارکان روس اور چین نے بھی اس ملاقات کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

دوسری طرف پاکستان میں حکومت کو بھارت کے آگے گھٹنے ٹیکنے پراپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقید کا سامنا پڑا۔ حکومت کا نکتہ نظر واضح کرنے کے لیے وزیراعظم کی مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز آج(پیرکو) پریس کانفرنس کریں گے۔ ایکسپریس ٹربیون کی طرف سے جامع مذاکرات کی بحالی کے امکانات کے سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے پریس کانفرنس میں نکتہ نظر بیان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |