خصوصی ’’نظرکرم‘‘ کے بغیر متحدہ مسلم لیگ کے قیام کا منصوبہ ڈانواں ڈول

’’مقتدر حلقوں‘‘ کے سگنل کے بغیر اتحاد کی کاوشیں بے سود ہیں،پیر پگارا کا جواب، ذوالفقار کھوسہ کو ملنے تک سے انکار


ضیا تنولی July 13, 2015
غوث علی شاہ، کھوسہ اور چٹھہ نے مایوس ہوکر مجبوراً عیدالفطر کے بعد اپنے طور پر سرگرمیاں تیز کرنے کا عندیہ دے دیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

منجھے ہوئے سینئر لیگی رہنماؤں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود متحدہ مسلم لیگ کی بیل منڈھے چڑھنے کے امکانات واضح نہیں ہوسکے۔

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے مبینہ طور پر ''مقتدر حلقوں'' کی طرف سے گرین سگنل کے بغیر ایسی کاوشوں کو بے سود قرار دیدیا۔ دوسری طرف غوث علی شاہ، ذوالفقار کھوسہ اور حامد ناصر چٹھہ سمیت دیگر نے مایوس ہوکر مجبوراً عیدالفطر کے بعد اپنے طور پر سرگرمیاں تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ''ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل'' کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پیر صاحب پگاڑا، غوث علی شاہ، چوہدری برادران، سردار ذوالفقار کھوسہ سمیت دیگر رہنماؤں کی کراچی میں پرویز مشرف سے ہونے والی ملاقات میں مائنس (ن) لیگ، متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے حوالے سے تفصیلی غوروخوض اور تبادلہ خیال ہوا تاہم وہاں پیر پگاڑا کی طرف سے مؤقف اپنایا گیا کہ ''مقتدر حلقوں'' کے گرین سگنل کے بغیر ایسی کاوشیں بے سود ہیں اور انکی طرف سے بیزاری کا اظہار سامنے آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رابطوں اور ملاقاتوں میں گرینڈ الائنس کے قیام کی بھی تجویز دی گئی لیکن اس طرف کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ سردار ذوالفقارکھوسہ مسلم لیگوں کے اتحاد کے حوالے سے جلد نتائج چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ پیر پگاڑا سے ملاقات کیلئے کراچی بھی گئے تاہم 3,4 روز قیام کے باوجود پیر پگاڑا سے ملاقات میں ناکامی کے بعد انھیں واپس لاہور آنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں