ملک میں ایک بار پھر عیدالفطر کے چاند کے تنازع کا خدشہ

پشاور کے پوپلزئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنے اپنے موقف پر پھر ڈٹ گئے

پشاور کے پوپلزئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنے اپنے موقف پر پھر ڈٹ گئے۔ فوٹو: فائل

ملک میں عیدالفطر پر چاند کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، پشاور کے پوپلزئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے وفاقی وزارت مذہبی امور کی کاوشیں بھی رنگ نہ لاسکیں، ایک بار پھر عیدالفطر چاند کے تنازع کا شکار نظر آ رہی ہے۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ عید کے چاند کا مسئلہ ایک بار پھر ناقابل اصلاح عمل بن چکا ہے، پوپلزئی اپنے موقف سے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم اپنی نہیں شریعت کی بات کرتے ہیں جب تک مستند گواہی نہ ملے ہم کسی طور پر بھی چاند کی رویت کا اعلان نہیں کر سکتے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار رمضان 29 دنوں کا ہے اس لیے 18جولائی کو عیدالفطر ہونے کا امکان ہے جبکہ بعض ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پوپلزئی 16جولائی کو عیدالفطر کا اعلان کر سکتے ہیں اور 17جولائی کو عید منا سکتے ہیں۔
Load Next Story