ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جولائی تک توسیع

کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب 2 اگست تک رخصت پر چلے گئے جس کے باعث آج ایان علی پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔


ویب ڈیسک July 13, 2015
عدالت نے کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

کرنسی اسمگنلگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی اور ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جولائی تک توسیع کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے انھیں بکتر بند گاڑی میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا تاہم کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے غیر حاضر ہونے کے باعث ملزمہ کو ڈیوٹی جج صابر سلطان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی جج صابر سلطان کا کہنا تھا کہ جج کے غیر حاضر ہونے کے باعث ملزمہ پر آئندہ سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ فرد جرم عائد کرے گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔

کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب 2 اگست تک رخصت پر چلے گئے جس کے باعث آج ایان علی پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں