گوجرانوالہ میں سنگ دل باپ نے اپنے 2 بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے دھکیل دیا

بچوں نے عید پر نئے کپڑے مانگے تو شوہر طیش میں آگیا اور دونوں بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے پھینک دیا، والدہ کا بیان


ویب ڈیسک July 13, 2015
بچوں نے عید پر نئے کپڑے مانگے تو شوہر طیش میں آگیا اور دونوں بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے پھینک دیا، والدہ کا بیان. فوٹو:فائل

سنگ دل باپ نے عید کے موقع پر کپڑوں کا مطالبہ کرنے پر اپنے 2 بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے دھکیل دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے پیراحمد شاہ میں سنگ دل باپ نے اس وقت اپنے دو بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے دھکیل دیا جب انہوں نے اپنے باپ سے عید کے موقع پر نئے کپڑے دلانے کی ضد کی۔ چلتی گاڑی کے سامنے باپ کی جانب سے دھکیلے گئے بچوں میں 7 سالہ آصف اور 8 سالہ کبریٰ ہے جنہیں شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ بچوں کی والدہ نسیم بی بی کا کہنا ہے کہ بچوں نے جب اپنے باپ سے نئے کپڑے مانگے تو ان کا شوہر طیش میں آگیا اور بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے دھکیل دیا جس کے باعث دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں