آصف علی زرداری سے میرا رشتہ قائد اور بھائی کا ہے ڈاکٹرتنویر زمانی

بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری میں لڑائی کروانے کے لئے میرا نام استعمال کیا گیا، تنویر زمانی

جمہوریت کا حسن اپنے حسن سے دوبالا کرنے آئی ہوں، تنویر زمانی فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
ڈاکٹر تنویر زمانی سے متعلق کافی عرصے سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جس میں ان کا نام مبینہ طورپر آصف زرداری کی اہلیہ کے حوالے سے لیا جارہا تھا تاہم انہوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا آصف زرداری سے رشتہ قائد اور بھائی کا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں تاہم تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک گئی تھیں، ان کا نکاح تحسین جاوید صدیقی سے ہوا تھا، سجاول زرداری نام کے کسی بھی شخص کو نہیں جانتیں۔ آصف علی زرداری سے ان کا رشتہ پارٹی کے قائد اور بھائی کا ہے، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری میں لڑائی کروانے کے لئے ان کا نام استعمال کیا گیا۔


ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی میں وراثتی طور پر نہیں آئیں، نا ہی جمہوریت کا حسن اپنے حسن سے دوبالا کرنے آئی ہیں۔ وہ آئندہ عام انتخابات میں لیاری اور لاہور سے حصہ لیں گی۔ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف راحیل شریف کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کافی حد تک کم ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرتنویرزمانی اورآصف زرداری کے درمیان شادی کی خبریں اوران کے مبینہ بیٹے سجاول زرداری کے حوالے سے خبریں میڈیا اورسوشل میڈیا پر کافی عرصے گردش کررہی ہیں۔
Load Next Story