پولیس کا علامہ عباس کمیلی کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ یہ گروپ مخصوص فرقے کے افراد کو نشانہ بناتے تھے، ایڈیشنل آئی جی کراچی


ویب ڈیسک July 13, 2015
ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ یہ گروپ مخصوص فرقے کے افراد کو نشانہ بناتے تھے، ایڈیشنل آئی جی کراچی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبو کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم ناصردھوبی عرف بی بی سی کو منگھو پیرمیں پولیس مقابلے کے بعد گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ ملزم علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے اکبر کمیلی کے قتل سمیت 29 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے جس نے 5 افراد پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا تھا جو ایک مخصوص فرقے کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا جب کہ اس گروپ کے 3 ساتھی پہلے ہی جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے مولانا علی اکبرکمیلی کو گزشتہ سال 6 ستمبرکوعزیز آباد کے علاقے بنگوریہ گوٹھ میں واقع ان کی فیکٹری کے باہر فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں