کے الیکٹرک نے معاملات درست نہ کئے تو ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے گا شرجیل میمن
کے الیکٹرک کو کمرشل بنیاد پرچلایا جارہا ہےجس کی نااہلی اوربدنیتی کے باعث شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے،وزیراطلاعات سندھ
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے معاملات درست کرلے ورنہ ان کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو کمرشل بنیاد پر چلایا جارہا ہے جب کہ اس کی آمدنی 16 ارب روپے ہے اس کے باوجود کے الیکٹرک کی نااہلی اور بدنیتی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس لئے انتظامیہ اپنے معاملات ٹھیک کر لے بصورت دیگر سندھ حکومت ذمہ داروں کے خلاف قانونی ایکشن کا سوچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کے الیکٹرک کو ایک آئیڈیل موسم بنا کر دینا پڑے گا کیوں کہ بجلی کے بریک ڈاؤن پر کبھی ہوا میں نمی اور کبھی بوندا باندی کا بہانا بنایا جاتا ہے لہذا انتظامیہ کو اب اپنی ناکامی تسلیم کرلینی چاہیئے۔
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے بہت سے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں آئندہ چند روز کے دوران ملیر ہالٹ کا پل عوام کے لئے کھول دیا جائے گا جب کہ مہران انڈرپاس کو آئندہ 20 روز میں شہریوں کے لئے کھولا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سندھ حکومت اور دبئی کے حکام کے ساتھ ہونے والا معاہدہ کراچی کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے جس کے تحت سڑکوں پر سولر لائٹس لگائی جائیں گی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2xvnxl_sharjeel-inam-memon_news