سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 26 اکتوبر کومنائی جائے گی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کاچاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا


ویب ڈیسک October 16, 2012
سعودی عرب کے علما پرمشتمل جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ فریضہ حج 25اکتوبر کو ادا کیا جائے گا جبکہ عیدالا ضحیٰ 26 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 26 اکتوبربروزجمعۃ المبارک کومنائی جائے گی۔

سعودی عرب کے علما پرمشتمل جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ فریضہ حج 25اکتوبر کو ادا کیا جائے گا جبکہ عیدالا ضحیٰ 26 اکتوبر کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کاچاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا۔

دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم خان میں چاند دیکھنے کے لئے غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا مگرچاندکے حوالے سے کوئی شرعی شہادت نہ مل سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں