الطاف حسین بھارتی زبان بولتے ہیں برطانیہ سے بات ہوگی چوہدری نثار

الطاف حسین کی صورتحال کے ذمہ دار رینجرز یا فوج نہیں ان کی کرتوں کے سبب ان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 13, 2015
اردو بولنے والی کمیونٹی مہذہب اور تہذیب یافتہ ہے لیکن الطاف حسین اس تضحیک کررہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ ،فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ الطاف حسین نے گزشتہ روز اپنی تقریر میں تہذیب اور شرافت کی تمام حدیں پار کردیں ان کی جانب سے فوج اور رینجرز کے خلاف گالی گلوچ سمجھ سے باہر ہے لہٰذا الطاف حسین کی تقاریر کے معاملے پر بہت صبر کیا لیکن اب اس پر برطانیہ سے بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q60/q60.webp

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی تقریر پر اپنے رد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے سکیورٹی اداروں کے خلاف بدترین زبان استعمال کی گئی، الطاف حسین نے ہمارے دشمن بھارت کی زبان استعمال کی اور انہوں نے اپنی تقریر میں تہذیب اور شرافت کی تمام حدیں پار کردیں ان کی تقاریر اشتعال انگیزی کی آخری حدوں کو چھو رہی ہیں، الطاف حسین کے معاملے پر ہر طرح سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اب ان کی تقاریر پر برطانیہ سے بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q118/q118.webp

https://img.express.pk/media/images/altaf1/altaf1.webp

چوہدری نثار نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے خلاف بدزبانی ناقابل برداشت ہے، بیرون ملک سے دفاعی اداروں پر گالیوں کی اجازت نہیں دے سکتے، الطاف حسین کی صورتحال کی ذمہ دار فوج یا رینجرز نہیں، لگتا ہے برطانیہ میں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے اور اس کا غصہ اور مایوسی اپنے اداروں پر نکالا جارہا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والی کمیونٹی مہذہب اور تہذیب یافتہ ہے لیکن الطاف حسین اس تضحیک کررہے ہیں۔



https://img.express.pk/media/images/q213/q213.webp

https://img.express.pk/media/images/asif/asif.webp

دوسری جانب ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک''میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج پاکستان دشمنوں کے ساتھ بر سرپیکار ہیں ایسے میں برطانوی شہری الطاف حسین کو فوج کے خلاف گندی زبان نہیں بولنا چاہیے جب کہ کسی شخص کو کوئی حق نہیں کہ وہ فوج کے خلاف ایسی بات کرے۔

https://img.express.pk/media/images/q312/q312.webp

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، بھتہ مافیا، قبرستان اور اسکول بیچنا دہشت گردی ہے جب کہ ہم پچھلے ایک سال سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں اب الطاف حسین کو اپنا انجام نظر آرہا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q412/q412.webp

وزیر دفاع نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان پاکستانیوں کی توہین ہے ان کی تقریر کا فوج اور آپریشن ضرب عضب پر کوئی اثرنہیں پڑے گا اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بر طانوی شہری کی حیثیت سے جو مرضی کہیں لیکن پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھلایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الطاف حسین نے نائن زیرو پر ٹیلی فونک خطاب میں کہا تھا کہ ڈی جی رینجرز سندھ وائسرائے کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی ملازم بن کر اپنے بنیادی فرائض کی ادائیگی میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں