سائبیریا میں فوجی عمارت کی چھت گرنے سے 23 اہلکار ہلاک

منہدم ہونے والی بیرک روسی فوج کے چھاتہ بردار دستوں کے زیر استعمال تھی


روسی صدر ولادیمر پوٹن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی، فوٹو:رائٹرز

روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا میں ایک بیرک کی چھت منہدم ہونے سے 23 فوجی ہلاک ہوگئے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق سائبیریا کے شہراومسک میں واقع فوجی چھاؤنی میں ایک بیرک کی چھت اور دیوارکا کچھ حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں وہاں مقیم 23 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ واقعے میں شدید زخمی ہونے والے 10 فوجیوں کو ماسکو منتقل کیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمر پوٹن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے جب کہ حفاظتی اقدامات کی نگرانی کے لئے قائم خصوصی کمیٹی نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس کا کہنا ہےکہ اگر تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ منہدم ہونے والی یہ بیرک روس کے چھاتہ بردار دستوں کی تربیت گاہ کی عمارت کا حصہ تھی جو کہ 1975 میں تعمیر کئی گئی تھی جب کہ اس کی دوبارہ تزین و آرائش سن 2013 میں کی گئی تھی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں