سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

دونوں اداکاروں نے شادی کے کاغذات پر دستخط کر کے اپنی شادی بھارتی قانون کے مطابق رجسٹرڈ کروالی


IANS/ October 16, 2012
تقریب میں سیف علی خان کی بہنیں صبا اور سوہا علی خان نے بھی شرکت کی جبکہ کرینہ کی بہن کرشمہ کپور اور کزن رنبیر کپور بھی موجود تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

سیف علی خان اور کرینہ کپور رجسٹرڈ میرج کے کاغذات پر دستخط کر کے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں اداکاروں نے شادی کے کاغذات پر دستخط کر کے اپنی شادی بھارتی قانون کے مطابق رجسٹرڈ کروالی، رجسٹرڈ میرج کی تقریب سیف علی خان کے بیندرا میں واقع گھرمیں منعقد ہوئی جس میں رجسٹرڈ میرج کے کاغذات پر سیف کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے سیف کی طرف سے گواہ کے طور پر دستخط کئے جبکہ کرینہ کے والد رندھیرکپور اور والدہ ببیتا نے کرینہ کی طرف سے دستخط کئے۔

تقریب میں سیف علی خان کی بہنیں صبا اور سوہا علی خان نے بھی شرکت کی جبکہ کرینہ کی بہن کرشمہ کپور اور کزن رنبیر کپور بھی موجود تھے۔ کرینہ کپور نے اس موقع پر لال ڈوپٹہ اور سبز رنگ کا شلوار قمیص ذیب تن کیا ہوا تھا۔

شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ٹوئٹر پر ڈھیروں دعاؤں سےنوازا، شادی کی اصل محفل تاج ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |