ہاکی تحقیقاتی کمیٹی نے کپتان سمیت3پلیئرز کو طلب کرلیا

کمیٹی دوسرے مرحلے میں سلیکٹرز کو بلائے گی جبکہ پھر ٹیم مینجمنٹ سے باز پرس ہوگی۔


Sports Reporter July 14, 2015
کمیٹی دوسرے مرحلے میں سلیکٹرز کو بلائے گی جبکہ پھر ٹیم مینجمنٹ سے باز پرس ہوگی۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ہاکی لیگ میں شکستوں کی وجوہات جاننے کے لیے قائم پی ایچ ایف کی تحقیقاتی کیمٹی نے بھی کام کا آغاز کر دیا،ارکان نے پہلے اجلاس میں چھان بین کا طریقہ کار طے کرنے کے بعد کپتان سمیت3 پلیئرز کو منگل کی دوپہر ایک بجے طلب کرلیا، دوسرے مرحلے میں سلیکٹرز اور تیسرے میں ٹیم مینجمنٹ کو پیش ہونے کا کہا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں عبرتناک شکستوں کے بعد ریو اولمپکس سے باہر ہونے پر ملک بھر میں طوفان برپا ہوگیا، پہلے مرحلے میں حکومتی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے فیڈریشن حکام اور ٹیم مینجمنٹ کو اسلام آباد طلب کر کے تحقیقات مکمل کیں، اب پی ایچ ایف کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ بیلجیئم میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ میں گرین شرٹس صرف پولینڈ کو ہی شکست دے سکے تھے۔

فرانس اور آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیموں سے ہارنے کے بعد پاکستان تاریخ میں پہلی بار اولمپکس سے باہر ہوگیا، ناقص کارکردگی کی وجہ جاننے کے لیے پی ایچ ایف کمیٹی کا پہلا اجلاس گذشتہ روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا جس میں تحقیقات کیلیے طریقہ کار طے کیا گیا، کمیٹی میں محمد اخلاق، منصور احمد اور شاہد علی خان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق باہمی مشاورت سے تحقیقاتی کمیٹی نے کپتان محمد عمران سمیت عمران بٹ اور وقاص شریف کو منگل کی دوپہر ایک بجے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور طلب کیا ہے، تینوں پلیئرز سے ٹیم کی ناقص کارکردگی کے اسباب معلوم کیے جائیں گے۔

کمیٹی دوسرے مرحلے میں سلیکٹرز کو بلائے گی جبکہ پھر ٹیم مینجمنٹ سے باز پرس ہوگی۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ مستعفی چیف سلیکٹر اصلاح الدین اور ہیڈکوچ شہناز شیخ کی رپورٹس پی ایچ ایف کو موصول ہو گئی ہیں، کمیٹی دونوں کو طلب کرنے کے بجائے ان رپورٹس کو ہی تفتیش کا حصہ بنائے گی، عیدالفطر کے بعد رپورٹ مکمل کرکے پی ایچ ایف حکام کے حوالے کر دی جائے گی، بعد ازاں اسے پاکستان اسپورٹس بورڈ اوروزارت بین الصوبائی رابطہ امور کو بھجوایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |