ٹنڈولکر نے انگلینڈ میں آخری بس چھوٹنے کی وجہ سے ٹویٹر پر ’لفٹ‘ مانگ لی

میں آخری بس سے محروم ہوچکا ہوں کوئی مجھے لفٹ دے سکتا ہے؟ ٹنڈولکر


Sports Desk July 14, 2015
میں آخری بس سے محروم ہوچکا ہوں کوئی مجھے لفٹ دے سکتا ہے؟ ٹنڈولکر۔ فوٹو : فائل

بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے انگلینڈ میں آخری بس چھوٹ جانے کی وجہ سے ٹویٹر پر 'لفٹ' مانگ لی۔

انھوں نے ایسا مذاق میں نہیں کیا، وہ ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، گریٹ ہیسلے آکسفورڈ شائر میں آخری بس سے محروم ہونے کے بعد انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ''میں آخری بس سے محروم ہوچکا ہوں کوئی مجھے لفٹ دے سکتا ہے؟'۔ ساتھ میں انہوں نے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ ایک بس اسٹینڈ میں کھڑے ہوئے ہیں۔

ان کے اس ٹویٹ کے جواب میں کئی دلچسپ جواب بھی سامنے آئے، ایک فالوور نے کہا کہ ' بدقسمت بس ڈرائیور'۔ ایک نے کہا کہ '' ابھی میں نے یہ پوسٹ دیکھی ہے آپ انتظار کریں میں ایک گھنٹے میں پہنچ جاؤں گا''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں