عید کا خصوصی ڈرامہ ’’پچپن کا بچپن‘‘ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پرپیش ہوگا

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ناظرین کا پسندیدہ چینل بن چکا ہے، پروڈیوسر اختر حسنین


Cultural Reporter October 17, 2012
خصوصی کھیل’’پچپن کا بچپن‘‘ عید کے پہلے روز ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ٹیلی ویژن کے معروف اداکار اور پروڈیوسر اختر حسنین جو ان دنوں اپنے ادارے حسنین اختر پروڈکشن کے تحت مختلف چینلز کے لیے ڈرامے پروڈیوس کررہے ہیں اب ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے لیے بھی ڈرامہ تیار کریں گے۔


عید کا خصوصی کھیل''پچپن کا بچپن'' انھوں نے ڈرامہ پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں جو عید کے پہلے روزایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا،اس ڈرامہ کو علی معین نے تحریر کیا ہے جسکی ہدایات ذیشان نے دی ہیں۔

ڈرامہ میں شبیر جان، خواجہ اکمل، شاہد نقوی، ثناء ہمایوں، فیصل جمیل، اور دیگر فنکار کردار ادا کریں گے،اختر حسنین نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور آج یہ چینل ناظرین کا پسندیدہ چینل بن چکا ہے مجھے خوشی ہوگی کہ میں اس ادارے کے ساتھ کام کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں