بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید

رواں ہفتے ایل او سی پر بھارتی فوج کی طرف سے سیزفائرکی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

رواں ہفتے ایل او سی پر بھارتی فوج کی طرف سے سیزفائرکی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز بھارتی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید ہوگیا ، پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ، فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا، واضح رہے کہ رواں ہفتے ایل او سی پر بھارتی فوج کی طرف سے سیزفائرکی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
Load Next Story